باجوڑ کشیدگی، مذاکرات جاری، آج شام 6 بجے تک مکمل فائر بندی پر اتفاق

باجوڑ کشیدگی، مذاکرات جاری، آج شام 6 بجے تک مکمل فائر بندی پر اتفاق

باجوڑ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے تشکیل دیے گئے قومی امن جرگہ کو آج شام 6 بجے تک کی مہلت دے دی گئی ہے تاکہ فریقین کے درمیان جاری مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچایا جا سکے۔

جرگہ اعلامیہ کے مطابق امن جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان سے رابطے برقرار رکھے ہیں، اور دونوں فریقین کی رضامندی سے مکمل فائر بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جرگہ پائیدار امن کے قیام اور خونریزی سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

جرگہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر بات چیت کامیاب ہوتی ہے تو ایک حتمی معاہدہ جلد قبائلی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

سابق رکن قومی اسمبلی ظفر گل نے اپنے بیان میں کہا کہ آج شام 6 بجے تک مکمل فائر بندی ہوگی اور جرگہ ممبران مذاکرات کا عمل جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے تمام مشران کی مخلصانہ کوششوں سے ہم انشاءاللہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ:تحصیل ماموند کےتمام تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ باجوڑ میں حالیہ دنوں کے دوران کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قومی سطح پر جرگہ تشکیل دیا گیا تاکہ قبائلی روایات کے تحت فریقین کو بات چیت کے ذریعے امن کی راہ پر لایا جا سکے۔

Scroll to Top