پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے ریلیف مل گیا، سزا معطل

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد(شیراز احمد شیزاری)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مجوزہ احتجاجی مظاہرے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے احتجاج کے شیڈول اور حکمت عملی پر مکمل مشاورت کے بعد فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام اراکین کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جہاں وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

پارٹی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ احتجاج کی تنظیم اور ہم آہنگی کے لیے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ تحریک “تحفظ آئین پاکستان” کے بینر تلے چلائی جائے گی۔مرکزی سطح پر احتجاج کی نگرانی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے، جب کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے پارٹی عہدیداروں نے اپنے اپنے صوبوں کا احتجاجی شیڈول قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم امن چاہتے ہیں، حکومت امن دے،ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں،باجوڑ و مہمندکے عمائدین کا موقف

پارٹی نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور صوبائی صدور و کوآرڈینیٹرز کو مرکزی قیادت سے مسلسل رابطے میں رہنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

Scroll to Top