امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مزید ٹیرف (تجارتی محصولات) کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نہ صرف روس سے تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے منافع کی خاطر فروخت بھی کر رہا ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یوکرین میں جاری جنگ اور روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی انسانی جانوں کی پرواہ نہیں اور اسی وجہ سے وہ بھارت پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 جولائی 2025 کو ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔اس سے قبل امریکی صدر نے 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا۔





