لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو واپڈا کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پانی کے وسائل، ترقیاتی منصوبوں اور واپڈا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

وزیراعظم نے محمد سعید کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان کے برفانی گلیشیئر سے 28 سال پرانا راز بے نقاب

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ محمد سعید اپنی مہارت اور تجربے کو بروئے کار لا کر واپڈا کو مزید مضبوط اور فعال ادارہ بنائیں گے۔

Scroll to Top