لاہور : اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی CG150 موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ CD70 اور CD70 ڈریم کے 2026 ماڈل بھی متعارف کرا دیے ہیں۔
ان دونوں ماڈلز میں صرف اسٹیکرز کی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے کوئی نمایاں فرق نہیں ہے۔
CD70 کے نئے ماڈل میں نیلے رنگ کے اسٹیکرز شامل کیے گئے ہیں جو 2019 کے ڈیزائن سے مشابہت رکھتے ہیں، جب کہ پچھلے سال کے زرد رنگ پر مبنی اسٹیکرز کو پس منظر میں رکھا گیا ہے۔ CD70 کی قیمت 1,59,900 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
CD70 ڈریم کے اسٹیکرز میں سفید اور نیلے رنگ کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے، اورCD کو ہلکے نیلے آؤٹ لائن کے ساتھ نمایاں کیا گیا ہے۔
اس ماڈل کی قیمت بھی تبدیل نہیں کی گئی اور یہ 1,70,900 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب ہونڈا نے نئی CG150 بھی پیش کر دی ہے جس میں 150cc OHC انجن، بیلینسر شافٹ، کیفے ریسنگ اسٹائل، CBS بریکس، LED ہیڈلائٹس اور فرنٹ ڈسک بریک جیسے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔





