عمران خان کی رہائی کا سب سے بڑا بوجھ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر ہے، طارق وحید

پشاور: سینیئر صحافی طارق وحید نے پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج اور سیاسی صورتحال پر گہری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی دباؤ میں سب سے زیادہ معصوم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ہیں، کیونکہ اُن پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سب سے زیادہ دباؤ ہے۔

ہر وہ شخص جو عمران خان سے ملاقات کے لیے جاتا ہے، سب سے پہلا سوال یہی کرتا ہے کہ مجھے کب رہا کروا رہے ہو؟

طارق وحید نے مزید بتایا کہ اس بار پی ٹی آئی نے محتاط انداز اپنایا اور احتجاج کو ضلعی سطح تک محدود رکھا تاکہ کارکنوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اس احتجاج پر اختلافات بھی نمایاں تھے۔

پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہیں، تو ان کے کارکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ کارکنوں کا غصہ بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں کمزور تعلیمی ادارے نجی شعبے کو منتقل کرنے کی منظوری

سینیئر صحافی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو معمول کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ کارکنوں کی تعداد تو متاثر کن نہیں تھی، لیکن اتنی ضرور تھی کہ احتجاج ہونے کا دعویٰ کیا جا سکے۔

Scroll to Top