اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 (مظفر گڑھ) میں ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا،
جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی گئی تھی اور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
تاہم لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ عدالتی حکم آنے تک ضمنی انتخاب کا عمل روک دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 175 میں الیکشن پروگرام تاحکم ثانی معطل رہے گا۔





