پی ٹی آئی کے لیے اسپیکر آفس سے صبح صبح بڑی خبر سامنے آ گئی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی کھلی پیشکش کر دی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو اسپیکر آفس میں بیٹھ کر بات چیت کرنےکی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بھی مذاکرات کے لیے موجود ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے ہی ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ اگر کسی بھی معاملے پر کوئی مسئلہ ہے تو وہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے حوالے سے بھی اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ مسئلہ بھی اسپیکر آفس میں حل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر آفس میں وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے، ہم سننے اور بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر مزید نقصان ہو گا۔ ان کے بقول بائیکاٹ سے معاملات نہیں سنبھلتے، سسٹم میں رہ کر ہی جدوجہد کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نتھیا گلی سے ناران تک، سیاحت کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات سامنے آ گئے

خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس بیان کو سیاسی اختلافات کے تناظر میں لیا جانا چاہیے اور کسی کو اس پر برا نہیں منانا چاہیے۔

وائٹ کالر کرائم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں لوگ ثبوت چھوڑتے ہی نہیں، اسی لیے انصاف کی راہ میں مشکلات آتی ہیں۔

Scroll to Top