اینکر پرسن کرن ناز کے کیس میں عدالت کا ایسا فیصلہ کہ سب کے ہوش اُڑ گئے

کراچی: سینئر اینکر پرسن کرن ناز کو اہم قانونی کامیابی حاصل ہو گئی، سیشن عدالت جنوبی کراچی نے ان کے خلاف دائر جھوٹی خبر کے مقدمے میں بریت کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الزام بے بنیاد ہے اور استغاثہ کی جانب سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

یہ مقدمہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرن ناز نے ایک جھوٹی خبرنشر کی۔ تاہم پانچ سالہ طویل عدالتی کارروائی کے دوران مدعی فریق اپنے دعوے کو ثابت نہ کر سکا۔

کرن ناز نے مقدمے میں بریت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہاالحمدللہ! طویل عدالتی عمل اور مسلسل پانچ سال کی پیشیوں کے بعد کراچی کی سیشن عدالت نے آج مجھے سعید غنی کی جانب سے دائر کیس میں بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے لیے اسپیکر آفس سے صبح صبح بڑی خبر سامنے آ گئی

صوبائی وزیر الزامات ثابت نہ کرسکے۔ یہ مقدمہ جھوٹی خبر کا الزام لگا کر دائر کیا گیا تھا۔ معزز عدالت کا یہ فیصلہ حقِ اظہار اور میڈیا کی آزادی کی جیت ہے۔ بے شک عزت دینے والی ذات میرے رب ذوالجلال کی ہے۔

Scroll to Top