پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 543 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 46 ہزار190 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایک روز پہلے بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرد انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 981 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، حکومتی اقتصادی پالیسیوں میں استحکام اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 دن میں کیسے کاروبار سمیٹ کر افغانستان جائیں،افغان مہاجرین رہنما
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی کرنسی کے محاذ پر مثبت پیش رفت ہوئی، امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282.56 روپے سے کم ہو کر 282.40 روپے پر آ گیا۔





