اسلام آباد: پاکستان نے اپنی پہلی قومی ای اسپورٹس پالیسی تیار کرلی ہے جس کا مقصد ملک میں اسپورٹس کے شعبے کو منظم کرنا اور اس کی ترقی کے لیے جدید اقدامات کرنا ہے۔
اس ضمن میں ملک میں اسپورٹس فیڈریشن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ اس پالیسی کے ذریعے اسپورٹس ٹریننگ پروگرامز، اکیڈمیز اور ڈیجیٹل گیمنگ کے میدان قائم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کا اسپورٹس ایکو سسٹم ضابطے کے تحت ترقی کرے۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے ای اسپورٹس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پہلی قومی اسپورٹس پالیسی تیار کرنے کے ابتدائی اقدامات کیے ہیں اور اس کو حتمی شکل دینے کے لیے غیر ملکی اسپورٹس فیڈریشن سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد اسپورٹس کو ایک اقتصادی شعبے کے طور پر تسلیم کرنا اور نوجوانوں کے لیے جدت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نان فائلرز کے لیے بڑا دھچکا، بینک ٹرانزیکشنز اور پراپرٹی پر ٹیکس میں حیران کن اضافہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی ڈویلپرز اپنی مہارتوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک لے جائیں۔
یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل گیمنگ اور ای اسپورٹس کے فروغ میں ایک نیا باب ثابت ہوگا اور نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مواقع فراہم کرے گا۔





