تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیے گئے،این ڈی ایم اے

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیے گئے،این ڈی ایم اے

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سپل ویز کے کھلنے سے پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ اور نشیبی علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ساتھ ہی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد حالات کے پیش نظر چوکس رہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے رابطے میں ہیں اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top