خواتین کےلیے روزگار حاصل کرنے کا نادر موقع

اسلام آباد: خواتین کے لیے خود انحصاری اور باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت نے “بینظیر ہنرمند پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت خواتین کو مختلف شعبوں میں جدید، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام میں تربیت کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ تک ہوگا اور دورانِ تربیت خواتین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کورس مکمل کرنے والی خواتین کو گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت وہ ہنر سکھائے جائیں گے جو نہ صرف مقامی صنعتوں کی ضروریات بلکہ عالمی معیار سے بھی ہم آہنگ ہوں گے۔

ان شعبوں میں ہوٹل مینجمنٹ، آئی ٹی و ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

اس پروگرام سے صرف وہی خواتین استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحق ہیں یا ان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔

مزید یہ کہ ایک خاندان سے صرف ایک ہی فرد کو پروگرام میں شمولیت کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : یہاں پر تمام پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں،نثار باز کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب

پروگرام میں رجسٹریشن کے باوجود بی آئی ایس پی کی مالی امداد اور دیگر فوائد بدستور جاری رہیں گے، یعنی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو اپنی بنیادی مالی معاونت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top