واشنگٹن: امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ان گروپوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سیکرٹری خارجہ نے بیان میں کہا کہ بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواحکومت کا بے روزگار نوجوانوں کیلئے اہم اقدام،درخواستیں پہلے آئیں، پہلےپائیں کی بنیاد پرقبول کی جائیں گی
سیکرٹری خارجہ نے مذید کہاکہ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی، جس میں 31 افراد شہید اور 300 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔





