خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، جو صوبے کے مختلف حصوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top