عمران خان سے ملاقات کرنیوالے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: پمز اسپتال سے آئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کا مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی کے کان اور دانتوں کی مکمل جانچ کی گئی، کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے گئے، جبکہ دانتوں اور کانوں کی صفائی بھی کی گئی۔

ذرائع نے مذیدبتایا کہ طبی معائنے کے بعد تیار کی گئی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق عدالتی درخواست کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پرتگال میں جائیداد خریدنے والے افسران کا ریکارڈ طلب کر لیا

مزید برآں بانی پی ٹی آئی نے اپنے دانتوں کے  معائنے کے لیے ڈاکٹر عاصم کو بلوانے کی درخواست بھی حکام کو دے دی ہے۔

Scroll to Top