مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی،ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

سیٹ نہ جیتنے والے گورنر آئینی عہدے پر بیٹھ کر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں، ترجمان وزیر اعلی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹ نہ جیتنے والے گورنر آئینی عہدے پر بیٹھ کر ذاتی سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں، جبکہ گورنر کا منصب عوامی یکجہتی کے لیے ہے نہ کہ ذاتی سیاست کے لیے۔

فراز احمد مغل نے کہا کہ عمران خان کی حکومت رجیم چینج کے ذریعے ختم کی گئی، اس دوران ملک میں مکمل امن و امان تھا، لیکن اس کے بعد فارم 47 کی حکومت مسلط کی گئی جس کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے فیصل کریم کنڈی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا، تاہم وہ پرچی کے ذریعے گورنر بنے۔

ترجمان نے گورنر پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود فیصل کریم کنڈی صوبے کے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھاتے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی سیاست میں شمولیت کا راز عمر ایوب نے کھول دیا

جبکہ وزیراعلیٰ کی طلب کردہ امن و امان پر اے پی سی میں ان کی اور دیگر پارٹیوں کی عدم شرکت معنی خیز ہے۔

فراز احمد مغل نے کہا کہ گورنر ہمیشہ ذاتی فائدے کے لیے حکومتوں میں شامل رہے ہیں اور شہ سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو آئینی عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

Scroll to Top