خیبر پختونخوا: صوبے کے مختلف علاقوں اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں شدت پسندوں نے بیک وقت پولیس پر حملے کیے، جن میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق اپر دیر میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، جہاں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح لوئر دیر کے علاقے لاجبوک میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔
پشاور کے مضافاتی علاقے حسن خیل میں واقع پولیس تھانے پر دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان طویل فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
بنوں میں مزنگ پولیس چوکی پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت اور بہادری سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور کی ماسٹرز ڈگری ہولڈر اقراء شاہ نے فٹ پاتھ پر بریانی بیچنے کا ایسا راز بتایا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ پولیس نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور حملہ آوروں کو ناکام بنا کر علاقے میں امن قائم رکھا۔
یہ حملے صوبے میں امن و امان کے خلاف ایک بڑی سازش ہیں، تاہم پولیس کی فوری اور موثر کارروائی نے ان حملوں کو ناکام بنا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو واضح کیا ہے۔





