دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ تیز، نوشہرہ میں دفعہ 144 نافذ

دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ تیز، نوشہرہ میں دفعہ 144 نافذ

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آ گئی ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دریاؤں، سمال ڈیمز، برساتی نالوں اور ندی نالوں میں نہانے سمیت کسی بھی قسم کی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفت نے بٹگرام میں قیامت ڈھا دی، 28 افراد سیلاب میں بہہ گئے

ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top