قدرتی آفت نے بٹگرام میں قیامت ڈھا دی، 28 افراد سیلاب میں بہہ گئے

قدرتی آفت نے بٹگرام میں قیامت ڈھا دی، 28 افراد سیلاب میں بہہ گئے

بٹگرام کے علاقے نیل بند میں شدید سیلابی ریلے نے خوفناک تباہی مچا دی ہے، 28 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سلیم خان کے مطابق گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

سیلابی ریلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شملائی مندروالی کے مقام سے اب تک 10 لاشیں ندی سے نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مزید ممکنہ متاثرین کو بچایا جا سکے اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

Scroll to Top