چارسدہ: سیلابی پانی میں نہانے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کی بڑی کارروائی، 25 افراد گرفتار

چارسدہ :(الف خان شیرپاو) سیلابی ندی نالوں میں نہانے اور خطرناک پانی میں جانے والے 25 افراد کو ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کو مردان جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف دفعہ 3 کے تحت ایم پی او کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور سیلابی پانی سے دور رہیں تاکہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ

چارسدہ میں سیلابی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث پانی کے بہاؤ میں شدت آئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں میں داخلہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور عوام کو سیلابی صورتحال میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر نے کہا کہ عوام اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ کوئی غیر ضروری حادثہ پیش نہ آئے۔

Scroll to Top