ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و ہیومن رائٹس اعجاز اختر نے کہا ہے کہ پنجگور سے آنے والا ریلہ بخیروخوبی نوشہرہ سے گزر چکا ہے، جبکہ سوات سے آنے والا ریلہ بھی آج دوپہر 12 بجے تک گزرنے کی توقع ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اختر نےبتایا کہ پنجگور کا ریلہ بحفاظت گزر گیا، سوات کا ریلہ دوپہر تک گزرنے کا امکان ہے عوام سے اپیل کی کہ وہ دریائے کابل کے قریب جانے سے گریز کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اعجاز اختر کا کہنا تھا کہ ’’ان شاءاللہ، نوشہرہ سیلاب سے محفوظ رہے گا‘‘ اور انتظامیہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔





