روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر نے اپنے خط میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
روسی صدر پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ زخمیوں کی فوری صحت یابی کی خواہش بھی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بعد ٹرمپ کی نوبل امن انعام نامزدگی میں نیا حمایتی سامنے آ گیا
خط میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس پاکستانی عوام کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہے، اور قدرتی آفات کے ان لمحات میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔





