پی آئی اے کی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار، متاثرہ ممالک کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی: شہر میں طوفانی بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی سے نجف اور اسلام آباد جانے والی پروازوں میں مسافروں کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے بھی تاخیر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے جدہ کی پرواز PK-731 اور کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز PK-843 بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کی صبح کی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز PK-300 اور اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز PK-301 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : UPS بھی بند، بجلی جلد بحال کی جائے، طویل معطلی سے پریشانی بڑھ گئی، سرفراز احمد

ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر یا آفیشل ویب سائٹ سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

کراچی میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث دیگر فضائی اور زمینی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Scroll to Top