ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون لانچ، فیچرز اور قیمت نے سب کو حیران کر دیا

عرب میڈیا:ایپل 2026 میں اپنی نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے جا رہا ہے، جو نہ صرف فولڈ ایبل اسکرین کا حامل ہوگا بلکہ اس میں جدید ملٹی ماڈل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا ماڈل ٹائیٹینیم میٹریل سے تیار کیا جائے گا، جو اس فون کو مزید مضبوط، پائیدار اور ہلکا پھلکا بنائے گا۔

ایپل کا یہ فولڈ ایبل فون ملٹی ماڈل AI سے لیس ہوگا جو ایک وقت میں متعدد ایپس کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر صارفین کو اسمارٹ فون کے تجربے میں غیر معمولی جدت دے گا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جدید فون کی متوقع قیمت 5 سے 7 لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے، جو اسے ایپل کے پریمیم پروڈکٹس کی فہرست میں سب سے مہنگا فون بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرک گاڑی خریدنا ہوا آسان، حکومت نے بڑی سبسڈی اسکیم کا اعلان کر دیا

اب تک ایپل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی انڈسٹری میں اس خبر کو ایپل کے اگلے بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top