ناقص گوشت اور غیر قانونی پیٹرول کی فروخت پر بڑی کارروائی، درجنوں دکانیں سیل

حمد و اللہ
ایبٹ آباد:ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/کنزیومر پروٹیکشن ایبٹ آباد کے ہمراہ میرپور اور منڈیاں پھل گلاب روڈ کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران کھلے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور 6 دکانیں موقع پر ہی سیل کر دی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کھلے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

مزید برآں، کارروائی کے دوران چکن کے گوشت کی فروخت میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ کی تجدید کی فیسوں میں رد و بدل،تفصیلات سامنے آ گئیں

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

Scroll to Top