خیبرپختونخوا: محکمہ صحت میں نئی بھرتیوں پرپابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھرتیوں پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک محکمہ صحت سے پیشگی منظوری حاصل نہ کی جائے، کسی بھی نوعیت کی بھرتی نہیں کی جا سکتی۔

اعلامیے کے مطابق بغیر منظوری کے کوئی ریگولر، کنٹریکٹ، ایڈہاک یا پراجیکٹ بیسڈ بھرتی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بھرتی شروع کرنے یا مکمل کرنے سے پہلے محکمہ صحت کی پیشگی منظوری لینا لازم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر :وادی تیراہ میں زہریلی روٹی کھانے سے16بچوں کی حالت غیر ہوگئی،ہسپتال منتقل

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی تو متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top