خیبر :وادی تیراہ میں زہریلی روٹی کھانے سے16بچوں کی حالت غیر ہوگئی،ہسپتال منتقل

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک کمسن بچی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 16 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعہ علاقہ تورہ ویلا میں گزشتہ شب پیش آیا۔

اہل خانہ کے مطابق زہریلی دوا کھیتوں کو نقصان پہنچانے والے جنگلی سور کو مارنے کے لیے لائی گئی تھی جو لاعلمی میں سوڈا سمجھ کر آٹے میں شامل ہو گئی۔

کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہونا شروع ہو گئی جبکہ بالغ افراد پر اس کا اثر نہیں ہوا۔

متاثرہ بچوں میں سے چھ کو فوری طور پر ڈوگرہ اسپتال پہنچایا گیا جبکہ دیگر کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

ڈوگرہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عالمگیر وزیر نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، جن میں سے کئی کی حالت بہتر ہونے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ باقی بچے بھی اب خطرے سے باہر ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر باڑہ اور تحصیلدار نے اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کے علاج اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

Scroll to Top