محسن نقوی کی تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، عالمی اجتماع کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

محسن نقوی کی تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، عالمی اجتماع کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جماعت کے ممتاز اکابرین سے ملاقات کی اور نومبر میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق وزیر داخلہ کی ملاقات مولانا محمد احمد بٹلر، مولانا عبید اللہ خورشید، ڈاکٹر سلیم اور دیگر بزرگ شخصیات سے ہوئی، جنہوں نے انہیں اجتماع کی تیاریوں اور عالمی سطح پر آنے والے وفود کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کے فروغ کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عالمی اجتماع کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لیے ویزا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ اجتماع میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہمان ہمارے لیے معزز ہیں، ان کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ میں ہر سال اجتماع میں شرکت کرتا ہوں اور ان شاء اللہ رواں سال بھی آؤں گا۔’’وزیر داخلہ نے اجتماع کے کامیاب انعقاد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ منتظمین کو دین کی اس خدمت پر اجر عظیم عطا فرمائے۔‘‘

اس موقع پر مولانا محمد احمد بٹلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’ہم سب نے بالآخر اللہ کی طرف لوٹ جانا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی اصل بھلائی اور کامیابی ہے۔’’رائیونڈ مرکز میں ہونے والی اس ملاقات کو بین الاقوامی سطح پر امن، بھائی چارے اور دینی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔‘‘

Scroll to Top