پاکستانی ٹیم نے امریکا میں آئس ہاکی فائنل جیت کر تاریخ رقم کر دی

واشنگٹن: امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے آئس ہاکی کے میدان میں تاریخ رقم کرتے ہوئے لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی نژاد کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے فائنل میں پیرو کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔

ٹیم نے ایونٹ کے تمام میچز میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد خواتین کی ٹیم نے بھی ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا، جو ایک اور فخر کا لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرلیا

لیٹم کپ چیمپئن شپ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔

Scroll to Top