علی امین گنڈاپور کا بڑا اقدام: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مزید 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں مختص کی گئی ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ فنڈز محکمہ خزانہ نے فوری طور پر جاری کیے ہیں، اور اس کے بعد اب تک صوبائی حکومت متاثرین کیلئے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد رقم جاری کر چکی ہے۔

مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم محض 10 دنوں کے قلیل عرصے میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس، موثر حکمت عملی اور مضبوط مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے تاکہ متاثرین کی مکمل بحالی یقینی بنائی جا سکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پی آر او ٹو مشیر خزانہ انور خان خٹک کے مطابق، حکومت اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی امداد بروقت، شفاف اور مؤثر انداز میں ان تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحالی کے اقدامات میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی اس فوری اور سنجیدہ کارروائی کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، جب کہ متاثرین کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مزید اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top