کامران علی شاہ
پشاور: احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان فضل رحیم اور محمد ریاض کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی، جس کے بعد عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق، ملزم فضل رحیم ایک نجی بینک میں کیشئر کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ محمد ریاض ٹھیکیدار اور ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے۔
دونوں ملزمان نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکالے اور ان کے غیر قانونی منقولہ و غیر منقولہ اثاثے بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں اور ان کی جیل میں حراست کی ہدایت جاری کی۔





