کرکٹرراشد خان کے بھائی کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

کرکٹرراشد خان کے بھائی کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

افغانستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کی وفات پر پاکستانی کھلاڑیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ راشد خان کے بھائی کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا تھا، جس پر افغانستان کے متعدد کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے اور کہا کہ ایک بڑا بھائی خاندان کے لیے والد کی طرح ہوتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی افغان ڈریسنگ روم پہنچے جہاں انہوں نے راشد خان کے غم میں شریک ہو کر تعزیت پیش کی اور فاتحہ پڑھی۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس موقع پر راشد خان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا۔

میچ کے دوران افغانستان نے پاکستان کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم راشد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹیں گنوانے کی وجہ سے ٹیم نے مومنٹم کھو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 200 رنز بنائے جا سکتے تھے، مگر کھلاڑی غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستانی باولرز کی کارکردگی کو سراہا، خاص طور پر محمد نواز کی عمدہ بولنگ کو شاباش دی۔

اس افسوسناک موقع پر، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہو کر کرکٹ کی اصل روح کو اجاگر کیا۔

Scroll to Top