سونا مہنگا ہونے کی رفتار کم نہ ہو سکی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اُڑان جاری ہے ، آج فی تولہ سونا 3600روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3600روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 67ہزار 400روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح 10گرام سونا 3172بڑھ کر 3لاکھ 14ہزار 986روپے کاہوگیا ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھائو 36ڈالرز کے اضافے سے 3ہزار 447ڈالرز فی اونس ہوگیا ۔

Scroll to Top