موسم بدلنے کو ہے!آج خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

موسم بدلنے کو ہے!آج خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادارے کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں مزید بہتری متوقع ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top