پشاور میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی ہے۔ متعدد رہائشی علاقوں کے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق بدھنی نالے میں 16 ہزار سے زائد کیوسک پانی، خطرے کی گھنٹی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے مطابق بدھنی نالہ میں پشاور کے علاقے درمنگی کے مقام پر پانی کے اخراج کی مقدار 16,142 کیوسک تک پہنچ چکی ہے، جو کہ اونچے درجے کا سیلاب تصور کیا جاتا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سیلابی ریلے سے پشاور کے درج ذیل علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہےورسک روڈدرمنگیریگی لارماریسکیو 1122 اور دیگر مقامی ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پانی میں ڈوبی سڑکوں یا بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔





