صوابی پولیس کی بہادری نے بڑا سانحہ ہونے سے روک لیا

صوابی کے علاقے تھانہ ٹوپی کی حدود زروبی پل بٹاکڑہ لار کے قریب پولیس پر ملزمان کی فائرنگ کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی نے تصدیق کی کہ پولیس پارٹی محفوظ ہے، تاہم ملزمان کی فائرنگ سے موبائل وین کو نقصان پہنچا۔

ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سنیچر کے رہائشی تھے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے

پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرناک واقعے سے بچا جا سکا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Scroll to Top