پشاور، فنڈز کی تاخیر نے لاکھوں طلبہ کو مفت کتب سے محروم کر دیا، طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پشاور، فنڈز کی تاخیر نے لاکھوں طلبہ کو مفت کتب سے محروم کر دیا، طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پشاور میں خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے بروقت فنڈز جاری نہ کرنے کے باعث لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیمی کتب کی فراہمی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز )کے مطابق 2018 سے 2024-25 تک محکمہ تعلیم نے صوبائی ٹیکس بک بورڈ کو واجبات ادا نہیں کیے، جس کی وجہ سے واجبات کی مجموعی رقم 13 ارب 21 کروڑ 88 لاکھ 51 ہزار 129 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید برآں، رواں سال بھی طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی کے لیے ایک بھی پائی فنڈز کے طور پر جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث خدشہ ہے کہ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو صوبے کے لاکھوں طلبہ تعلیمی وسائل سے محروم رہ جائیں گے۔

ٹیکس بک بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم امید کی جارہی ہے کہ جلد از جلد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو اس سنگین صورتحال سے آگاہ بھی کیا جا چکا ہے۔

یہ صورتحال تعلیمی شعبے کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ مفت تعلیمی کتب طلبہ کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی فراہمی میں رکاوٹ طلبہ کے مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

Scroll to Top