امریکی صدر ٹرمپ یوٹرن، بھارت کے بارے میں اپنی رائے بدل دی

امریکی صدر ٹرمپ یوٹرن، بھارت کے بارے میں اپنی رائے بدل دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات کو انتہائی اہم اور خاص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ مضبوط دوستی کے رشتے میں بندھے رہیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی پریشانی یا تشویش کی ضرورت نہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبات کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور بھارت اور امریکا کے تعلقات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مودی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک مضبوط، وسیع اور عالمی سطح کی اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا سفارتی دھچکا ، ٹرمپ نے بھارت کا اہم دورہ منسوخ کردیا

صدر ٹرمپ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران بھارت اور روس کو چین کے قریب دیکھ کر کہا تھا کہ بھارت اور روس کے تعلقات چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے سبب متاثر ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top