بنوں میں دفعہ 144 نافذ، ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی

بنوں میں دفعہ 144 نافذ، ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع بنوں میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مخصوص راستوں پر ہر قسم کی عوامی و نجی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سیدگی تا میرانشاہ غلام خان آزاد منڈی روڈ اور بکاخیل بازار سمیت مذکورہ علاقوں پر ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اس اقدام کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اُڑا دی گئی، کمپنی کے ملازمین اغوا

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور پابندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top