بنوں میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اُڑا دی گئی، کمپنی کے ملازمین اغوا

بنوں میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اُڑا دی گئی، کمپنی کے ملازمین اغوا

بنوں میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا، کام کرنے والی کمپنی کے چار ملازمین کو دن دہاڑے اغوا کر لیا گیا۔

مغویوں میں رحیم ولد طور، مقیم ولد نصیر شاہ، یونس ولد سیف الرحمن اور ایک ٹریکٹر ڈرائیور شامل ہیں جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے چند گھنٹے بعد حملہ آوروں نے ہاشم کرونا کے مقام پر دھماکا خیز مواد کے ذریعے پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس سے شمالی وزیرستان سے پنجاب کو جانے والی گیس لائن بری طرح متاثر ہوئی۔

دھماکے سے گیس کا بڑا رساؤ ہوا اور آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ اور تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور انتظامیہ کے زیر اہتمام مشران و عمائدین کا اہم جرگہ

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی اور تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top