خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، روبینہ خالد

خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں متاثرہ عوام کو سہارا دینے کے لیے وفاقی حکومت اپنی سطح پر بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

سینیٹر روبینہ نے کہا کہ سوات میں حالیہ سیلاب کے باعث لوگوں کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس پر ہمیں دلی دکھ ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت، بالخصوص بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے اور آئندہ کے لیے مزید مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے،وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد ہم مزید پلاننگ کریں گے ،

سینیٹر روبینہ خالد نے نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں بہتری لانے پر غور جاری ہے تاکہ مستحقین تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تمام متاثرہ افراد تک پہنچنا ممکن نہیں لیکن ہم سندھ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے کاروباری افراد کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح ملی ، امیر مقام

سینیٹر روبینہ خالد نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے متاثرین کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔

Scroll to Top