علیمہ خان کو میڈیا گفتگو کے دوران خاتون نے انڈہ مار دیا

علیمہ خان کو میڈیا گفتگو کے دوران خاتون نے انڈہ مار دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

مبینہ طور پر میڈیا گفتگو کے دوران پیچھے کھڑی دو خواتین نے علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا  جس کے بعد موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا ہے۔

علیمہ خان کسی صحافی کے سوال کا جواب دے رہی تھیں اچانک دو خواتین نے ان پر انڈے پھینکے، جن میں سے ایک انڈا زور سے ان کے کندھے پر لگا۔

واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈا پھینکنے والی خواتین کو گھیر لیا، دونوں خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

مشتعل کارکنوں نے گاڑی کا گھیراؤ کیا اور مشتعل ہو کر گاڑی پر مکے اور پتھر برسائے جس سے گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی اور دونوں خواتین کو گاڑی سے نکال کر حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا واک آؤٹ، پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگا لی

واقعے کے بعد علیمہ خان میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔

Scroll to Top