تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے صرف 142رنز کا ہدف دیا ہے۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر پاکستانی بلے باز اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔
اننگز کا آغاز کرنے والے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ٹیم کو کوئی قابل ذکر آغاز نہ دیا، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 51 رنز کے مجموعی سکور پر گری، جب فخر زمان 27 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے، اس کے بعد حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور افغانستان نے ایک ایک میچ جیتا جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چاروں میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔





