سیلاب متاثرین کی بدحالی پر سینیٹر روبینہ خالد کا ردعمل، خیبر پختونخوا حکومت کو آئینہ دکھا دیا

سیلاب متاثرین کی بدحالی پر سینیٹر روبینہ خالد کا ردعمل، خیبر پختونخوا حکومت کو آئینہ دکھا دیا

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو فوری طور پر ’’آفت زدہ‘‘ قرار دیا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، مگر متعلقہ صوبائی حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر متاثرہ عوام کی مدد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی مسائل پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اجتماعی قومی مفاد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ ان کا ادارہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، مگر صوبائی سطح پر تعاون نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Scroll to Top