خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی نگرانی کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور تدریسی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا کرنے کا پابند بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 130 کلاس رومز کو جدید نگرانی کے نظام سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تکنیکی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت نصب کیے جانے والے نظام کے ذریعے کلاس رومز کی نگرانی صرف اسکول پرنسپل تک محدود نہیں ہو گی بلکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام بھی براہِ راست تدریسی سرگرمیوں کو مانیٹر کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے جس پر 7 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس اقدام کا بنیادی مقصد درج ذیل نکات پر مشتمل ہے،اساتذہ کی حاضری کو یقینی بناناتدریسی عمل کو مؤثر اور معیاری بناناتعلیمی ماحول میں بہتری لاناطلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں اضافہ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اس پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top