ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان اور ہانگ کے درمیان ابوظہبی کےمیں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، عمان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جبکہ گروپ بی میں افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ شامل ہیں۔
تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
10 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ بھارت
11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان
13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت (اہم مقابلہ)
15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان اور ہانگ کانگ بمقابلہ سری لنکا
16 ستمبر: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش
17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
18 ستمبر: افغانستان بمقابلہ سری لنکا
19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان (آخری پول میچ)
ایشیا کپ کے اس ایڈیشن سے نہ صرف شائقین کو تفریح میسر آئے گی بلکہ ٹیموں کو آنے والے عالمی ٹورنامنٹس کی تیاری کا بہترین موقع بھی ملے گا۔





