رواں سال پاکستان میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔
یہ واقعہ ضلع تربیت کے علاقے دشت میں ایم ایٹ شاہراہ پر پیش آیا جہاں ڈاکو کیش وین سے 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے پہلے وین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور پھر لوٹ مار کی۔
لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا 22 کروڑ 5 لاکھ روپے کیش لے کرجارہی تھی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ضلع انتظامیہ نے ڈکیتی کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واردات کےدوران ڈاکوؤں نے وین کے عملے کو یرغمال بنا کر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی
حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے۔





