پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟جانئے

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے طویل عرصے بعد ایک بڑی مالی کامیابی حاصل کر لی ہے، اور اب یہ ادارہ منافع بخش اداروں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران پی آئی اے نے 11.5 ارب روپے (تقریباً 40.64 ملین ڈالر) کا قبل از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا ہے، جو کہ 2004 کے بعد ادارے کا پہلا منافع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا، جو پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری اور تنظیمی اصلاحات کا ثبوت ہے۔

پی آئی اے اب PIA Holding Company کا حصہ ہے، اور حالیہ کارکردگی اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ ادارے میں کی جانے والی انتظامی اور مالیاتی اصلاحات بتدریج مثبت نتائج دے رہی ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو پی آئی اے مستقبل قریب میں مزید مستحکم مالی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے، جو نہ صرف قومی معیشت بلکہ ملک کے بین الاقوامی امیج کے لیے بھی خوش آئند ہے۔

Scroll to Top