صوابی : پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم اصغرعرف مٹرو کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں ایک لڑکے کو غیر اخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں سرکاری گاڑی کے غلط استعمال پر ڈائریکٹر آپریشن معطل
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے عوام سے اپیل کی کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسے عناصر کی مؤثر گرفتاری ممکن ہو سکے۔





